ہمایوں سعید کی اداکارہ کو گلے لگا کربوسہ دینے کی ویڈیو وائرل

سینیئر اداکار ہمایوں سعید (Humayun Saeed) کی جانب سے اداکارہ صبور علی کو گلے لگانے اور انہیں ماتھے پر بوسہ دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، جس پر صارفین نے دونوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہمایوں سعید (Humayun Saeed) اداکارہ کو بے تکلفی کے ساتھ گلے لگاتے ہوئے اور ماتھے پر بوسہ دیتے ہیں۔

یہ ویڈیو حال ہی میں کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان میں تھیٹر پلے کے دوران بنائی گئی تھی، جہاں آرٹسٹس کونسل میں یاسر حسین سمیت دیگر اداکاروں کی کاسٹ پر مبنی مزاحیہ تھیٹر پلے “ہوٹل جان جاناں” کا نشر کیا جا رہا ہے۔

شوبز شخصیات آجکل آرٹسٹس کونسل میں مزاحیہ و رومانوی تھیٹر کی نمائش کے لئے آتے ہیں، اس دوران معروف اداکاروں کے ایک دوسرے کے ساتھ بڑی بے تکلفی سے ملتے ہیں اور یہ ایسی ویڈیوز بھی وائرل ہو جاتی ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔