دبئی میں بھارتی حریف کو شکست دینے والے فائٹر کی پنجاب اسپورٹس بورڈ کی طرف سے انعام کا اعلان

دبئی میں منعقدہ مکس مارشل اٹ فائٹ میں بھارتی حریف کو شکست دینے والے فائٹر رضوان علی (Fighter Rizwan Ali) کے لیے پنجاب اسپورٹس بورڈ نے پانچ لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا۔

دبئی میں ہونے والی مکسڈ مارشل اٹ فائٹ میں پاکستانی فائٹر رضوان علی (Fighter Rizwan Ali) نے بھارتی حریف پون گپتا کو ایک منٹ میں ڈھیر کر دیا۔

ایم ایم اے فائٹر رضوان بھی ملک کا نام روشن کرنے کے لیے پُرعزم ہیں. دوسری طرف وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر نے کہا کہ رضوان کو بین الاقوامی سطح پر ترویج دی جائے گی۔

رضوان علی نے بتایا کہ انہوں نے پہلے راؤنڈ میں بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کیا اور کیمپ کے لیے ملک سے باہر جانا پڑا، یہاں سہولتیں کم ہیں۔

انہوں نے اضافہ کیا کہ وہ یو ایف سی کی فائٹ کے لیے تیاری کر رہے ہیں اور چیمپئن بن کر ملک کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔