ایک قیدی کی پینٹنگ نے پورے خاندان کی خوشیوں میں رنگ بھر دیے

سندھ (ویب ڈیسک) سینٹرل جیل کراچی میں اغوا برائے تاوان کے سزا کاٹنے والے قیدی اعجاز تسلیم (Ejaz Taslim) نے اپنی پینٹنگ سے کمائے 13 لاکھ روپے میں سے 10 لاکھ روپے والدہ جبکہ 3 لاکھ روپے بہن کو شادی کے لئے دیے۔

ایک رپورٹ کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات حسن سہتو کے مطابق سینٹرل جیل میں اغوا برائے تاوان کے سزا یافتہ قیدی نے پینٹنگ کے ذریعے کمائے 13 لاکھ روپے اپنے اہل خانہ کو دے دیے ہیں۔

حسن سہتو آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق قیدی نے مجموعی رقم میں سے 10 لاکھ روپے اپنی والدہ کو دیئے اور ساتھ ہی ساتھ اپنی والدہ کو عمرے پر بھیجنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، جبکہ پینٹنگ سے حاصل باقی 3 لاکھ روپے بہن کو شادی کی غرض سے دیے ۔

چند روز قبل سینٹرل جیل کے قیدیوں کی پینٹنگ کی فروخت کی تقریب آرٹس کونسل کراچی میں ہوئی ، اس 3 روزہ ایونٹ میں سینٹرل جیل کے اعجاز تسلیم نامی قیدی کی 23 پینٹنگز اور کچھ فن پارے بھی فروخت ہوئے۔

قیدی اعجاز تسلیم (Ejaz Taslim) کو مجموعی طور پر 13 لاکھ روپے ملے، جو گزشتہ روز وزیر داخلہ نے تقریب کے دوران اسے دیے تھے۔

یاد رہے کہ اعجاز تسلیم سزا یافتہ قیدی ہے، جسے اغوا برائے تاوان کے جرم میں 25 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔