پنجاب حکومت کا تاریخی فیصلہ

پنجاب (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے تاریخی فیصلہ کیا ہے، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں پہلی خاتون وائس چانسلر منتخب کردی گئی ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر (Dr. Shazia Bashir) کو اس عہدے پر مقرر کر دیا گیا ہے، جو یونیورسٹی کی 160 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہے۔

پروفیسرڈاکٹر شازیہ بشیر (Dr. Shazia Bashir) نے 1996 سے جی سی یو لاہور میں خدمات انجام دی ہیں، انہوں نے اپنی تعلیم ریاضیات اور فزیکس میں مکمل کی، جبکہ ان کی ڈگریاں پنجاب یونیورسٹی اور آسٹریا کی ٹیکنیکل یونیورسٹی ویانا سے حاصل ہوئیں۔

یہ تقرری اس وقت کی گئی ہے، جب پنجاب کی یونیورسٹیوں میں قیادت کا خلافتی بحران ہے، بہت سے ادارے بغیر مستقل وائس چانسلرز کے کام کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے تعلیمی اور انتظامی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔