راولپنڈی اسپتال میں کانگو وائرس سے دو افراد کی ہلاکت، اٹک میں خصوصی اقدامات

پنجاب کے ضلع اٹک میں کانگو وائرس (Congo Virus) کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے اٹک سے دوسرے علاقوں کو مویشیوں کی منتقلی پر پابندی عائد کردی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اٹک سے مویشیوں کی بین الاضلاعی اور بین الصوبائی منتقلی پر پابندی 7 روز کے لیے لگائی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اٹک کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے پیش نظر مویشی منڈیوں کی سخت نگرانی کی جائے گی۔

محکمہ ہیلتھ پنجاب نے کانگو وائرس کے نئے کیسز کے بعد 9 رکنی ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم اٹک بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ ٹیم کانگو وائرس (Congo Virus) کے پھیلنے کی وجوہات کا جائزہ لے گی اور محکمہ لائیو اسٹاک کے اقدامات کا بھی معائنہ کرے گی۔

آج راولپنڈی کے بینظیر اسپتال میں کانگو وائرس سے متاثرہ دو افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ ایک مریض زیر علاج ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق کانگو وائرس سے متاثرہ تین مریض رواں ماہ اٹک سے لائے گئے تھے، جن میں سے دو انتقال کر چکے ہیں۔

ڈی ایم ایس بینظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی ڈاکٹر جنید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگو جان لیوا وائرس ہے اور اس سے بچاؤ کے امکانات صرف 10 فیصد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کانگو وائرس جانوروں سے انسان اور انسان سے انسان میں منتقل ہوتا ہے، اور اس کی علامات میں مسوڑوں، ناک اور فضلے میں خون آنا اور تیز بخار شامل ہیں۔

کانگو وائرس (Congo Virus) کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد محکمہ ہیلتھ پنجاب نے 9 رکنی ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم اٹک بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔