سوشل میڈیا پر خفیہ معلومات کی تشہیر پر حکومت کا سخت اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حساس اور خفیہ معلومات (Confidential Information) کی غیرمجاز تشہیر کرنے والوں کے خلاف وفاقی حکومت نے کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

ایک بیان میںوفاقی حکومت کی طرف سے وزیر دفاع خواجہ نے کہا ہے کہ حساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز تشہیر کا نوٹس لیا گیا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حساس اور خفیہ معلومات بالخصوص سوشل میڈیا پر تشہیر کا نوٹس لیا گیا ہے، ان تمام افراد کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ 2023ء کے تحت مقدمات درج کیے جارئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خفیہ معلومات (Confidential Information) ظاہر کرنے یا پھیلانے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے، بلاواسطہ یا بالواسطہ ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کیے جائیں گے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اس جرم کی سزا جرمانے کے علاوہ دو سال قید کی صورت میں بھگتنا ہوگی۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔