کابینہ اجلاس میں اہم موڑ: فاٹا اور پاٹا کے ٹیکس مسائل پر کمیٹی قائم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس (Cabinet meeting) کی اندرونی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فاٹا اور پاٹا کے ضم شدہ اضلاع میں ٹیکس چھوٹ کے معاملے پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے رانا ثناء اللّٰہ کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے، جو کل صبح 11 بجے اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس (Cabinet meeting) میں ضم شدہ اضلاع میں ٹیکس چھوٹ کا معاملہ امیر مقام نے اٹھایا۔ انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ ٹیکس چھوٹ ختم نہ کی جائے۔

امیر مقام نے مزید کہا کہ پچھلے سال بھی آپ نے ٹیکس چھوٹ میں توسیع کی منظوری دی تھی۔ فاٹا کے عوام نے پاکستان کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیکس کے نفاذ سے ضم شدہ اضلاع کے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔