عارف علوی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی

سابق صدر عارف علوی (Arif Alvi)نے لاہور میں انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ عارف علوی نے ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری، اور شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور پوچھا کہ آپ سب لوگ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ عارف علوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں۔

یاسمین راشد نے کہا کہ جیل میں خوش ہوں، جتنی زیادتیاں کرنی ہیں کرو، مجھے جیل میں بلیوں اور چھپکلیوں سے مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔ عارف علوی نے کہا کہ آپ فکر نہ کریں لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔ یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ آدھا دن مقابلے میں اور آدھا دن کتابیں پڑھنے میں گزرتا ہے۔

بعد ازاں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ میں اپنے دوستوں سے ملنے آیا تھا، ان کا حال احوال پوچھا اوراُن پریشانیاں سنیں، وہ انصاف کے متقاضی ہیں، اور کسی بھی ٹرائل کے لئے تیار ہیں۔ 8 فروری کے حوالے سے عارف علوی (Arif Alvi) نے کہا کہ پارٹی سے نشان تک چھینا لیکن پھر بھی عوام نے ساتھ دیا، گزشتہ روز کی پریس کانفرنس میں کمیشن کا کہا گیا، میں اس سے پورا اتفاق کرتا ہوں۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں کمیشن بنے، اس میں 9 مئی کی تحقیقات کی جائیں اور سزا دی جائے، دونوں طرف کے لوگوں کو درگزر کرنا پڑے گا، عوام اور ملک کا سوچیں۔ سابق صدر نے مزید کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کو کیا مشورہ دوں، وہ تو پہلے ہی جیل میں ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔