میرے صوبے کے عوام کو چور نہ کہیں، علی امین گنڈاپور

پشاور (نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور (Ali Amin Gandapur) نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ میرے صوبے کے عوام کو چور نہ کہیں.

وزیر اعلیٰ نے حکومت کی ترجیحات میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنا شامل کرنے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ امن و امان کی بنیاد پر ہی ترقی ممکن ہے. انہوں نے سستی بجلی اور گیس کی معاملات پر بھی غور کیا۔

علی امین گنڈاپور (Ali Amin Gandapur) نے بجلی چوری کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ بجلی کی چوری واپڈا ہی کراتی ہے، اور وہ لوگ جو اس میں ملوث ہوتے ہیں وہ مجبوری کی وجہ سے ہوتے ہیں، لیکن اس کے باوجود ان کے عوام کو چور نہ کہا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر کسی نے ان کی وارننگ کی بات نہیں مانی تو احتجاجی تحریکوں کا آغاز ہوسکتا ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔