بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ضمانت منظور

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس (190 Million pounds reference) میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو190 ملین پاؤنڈز ریفرنس (190 Million pounds reference) نیب کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کے بعد رہائی کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے محفوظ فیصلہ سنایا، جو گزشتہ روز محفوظ کیا گیا تھا۔

فریقین کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا البتہ عدالت نے مختصر زبانی فیصلہ کھلی عدالت میں سنادیا۔

عدت میں نکاح اور سائفر کیسز اب بھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں رکاوٹ ہیں ، بانی پی ٹی آئی کو آج 25 مئی 2022 کی ہنگامہ آرائی کے 2 کیسز میں بری کیا گیا ہے

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔