زونگ فورجی کے تحت سال 2024کا روڈ میپ ترتیب

زونگ فورجی کے تحت سال 2024کا روڈ میپ (Zong 4G) ترتیب دینے کے لیے سالانہ بزنس کانفرنس کا انعقاد

زونگ فورجی(Zong 4G) کے تحت اسلام آباد ہیڈکوارٹر میں اپنی سالانہ بزنس کانفرنس کا انعقاد کرایا گیا جس کا عنوان ”Elevate Core Capabilities, Strive for Excellence“ تھا۔کانفرنس میں سال 2023کی کامیابیوں کا جشن منایا گیا جبکہ سال 2024کے لیے سٹریٹجک پلان ترتیب دیا گیا۔ زونگ فورجی کے چیئرمین وچیف ایگزیکٹیوآفیسر مسٹر ہوو جونلی(Huo Junli) نے کمپنی کی ترقی اور 47ملین سے زائدصارفین کو مطمئن رکھنے کے لیے اپنے ملازمین کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

مسٹر ہوو جونلی کا اس حوالے سے کہنا تھاکہ،”زونگ فورجی کی کامیابی اس کے ملازمین کے غیرمتزلزل عزم سے منسوب ہے جس نے کمپنی کو مزید بلندیوں تو پہنچایا ہے،زونگ نے بھی ہر مشکل وقت میں اپنے ملازمین کو فوقیت دی ہے اور ان کی فلاح وبہبود کے لیے ہمیشہ ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں۔“

ا نہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کمپنی کو ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو حاصل کرنے کے لیے سال 2024 میں بھی ڈیجیٹل تبدیلی کی رفتار کواسی طرح برقرار رکھنا چاہیے۔یہی عزم ’بیلٹ ایڈ روڈ‘ اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے بھی ہے۔ انہوں نے بہترین میعار کی نیٹ ورک سروسز فراہم کرنے میں زونگ فورجی کے کردارکابھی ذکر کیا جو ملک بھر میں ڈیجیٹل تقسیم،پاکستانی شہریوں کے ذریعہ معاش کی بہتری اور صارفین کے غیر معمولی تجربے کو یقینی بنانے کے لیے وقف ہے۔

سال 2024 کے لیے زونگ فورجی (Zong 4G) کے وژن کو اجاگر کرتے ہوئے مسٹر ہووجونلی کا کہنا تھاکہ،”ہماری توجہ ایسی ٹیکنالوجیز کو متعارف کرانے پر مرکوز ہے جو پاکستان میں کاروبار اورافراد کامعیار زندگی بلند کرتی ہیں۔ہم مقامی کاروباری اداروں اور کمیونٹیز کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم اپنے پروڈکٹ پورٹ فولیو کوبڑھانے کے ساتھ ساتھ کاروباری اداروں اور ایس ایم ایز کی ضروریات کو بخوبی پورا کررہے ہیں۔ ہمارا مقصدان کی آپریشنل افادیت کو بہتر بنا نا اور کاروباری ترقی کو آگے بڑھا کر اپنے عزائم کو پورا کرنے میں انہیں بااختیار بنانا ہے۔“

انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ سماجی تقسیم کو کم کرنے اور ڈیجیٹل پاکستان بنانے میں فعال طورپر اپنا حصہ ڈالنے کے لیے ہم ثابت قدمی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔