شاداب خان نے پرفارم نا کیا تو کپتان انہیں ڈراپ کر دیں گے، ذکاء اشرف

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ چوہدری ذکاء اشرف (Zaka Ashraf)نے کہا ہے کہ کپتان بابر اعظم کو تجویز دی گئی تھی کہ لیگ بریک گْگلی بولر شاداب خان فارم کے مسئلے سے دوچار ہیں مناسب ہوگا کہ انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ میں نہ رکھا جائے۔میڈیا سے گفتگو میں چوہدری ذکاء اشرف نے کہاکہ کپتان بابر اعظم نے خواہش ظاہر کی کہ وہ شاداب خان کو ورلڈ کپ میں بطور نائب کپتان ٹیم کے ساتھ لے جانا چاہتے ہیں۔

چوہدری ذکاء اشرف(Zaka Ashraf) کے مطابق البتہ کپتان نے اس بات کا یقین دلایا ہے کہ اگر شاداب خان نے ورلڈ کپ میں پرفارمنس نہ دی تو انہیں فائنل لائن الیون سے ڈراپ کردیا جائے گا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔