کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کیسز میں اضافہ

سندھ (نیوز ڈیسک) کراچی کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ (XDR typhoid) کیسز بڑی تعداد میں رپورٹ ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ۔” جنگ ” کے مطابق ہیڈ آف انفیکشس ڈیزیزز پمز پروفیسر نسیم اختر نے بتایا ہے کہ پمز اسپتال آنے والے ٹائیفائیڈ کے 60 فیصد مریض ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کے ہیں جو پنجاب، کےپی اور کشمیر سے پمز اسلام آباد آرہے ہیں.ہ ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ میں مبتلا افراد میں بالغ اور بچے دونوں شامل ہیں اور ایسے مریض کی صرف اینٹی بائیوٹک دوا کاخرچہ ڈیڑھ لاکھ روپےسے زائد ہے۔ ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ میں مبتلا افراد پر تھرڈ جنریشن اینٹی بائیوٹک ادویات اثر نہیں کرتیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ (XDR typhoid) گندے پانی اور آلودہ کھانے کے ذریعے پھیلتا ہے اس کے علاوہ اینٹی بائیوٹک دواوں کا غیر ضروری اور بےتحاشہ استعمال بھی اس کی بڑی وجہ ہے۔ہیڈ آف انفیکشس ڈیزیزز پمز پروفیسر نسیم اختر نے عوام سے درخواست کی ہے کہ ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابر اختیار کریں، صاف پانی اور اچھا پکا ہوا کھانا کھائیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔