آئندہ برس نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2022ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ویمنز ورلڈ کپ 4 مارچ کو شروع ہو گا، پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے درمیان میچ 6 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
4 مارچ سے شروع ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی نیوزی لینڈ کرے گا، میچز 6 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ افتتاحی میچ میزبان نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ہو گا۔ 5 مارچ کو انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی جبکہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ 6 مارچ کو ہو گا۔
31 دنوں میں 31 میچز کھیلے جائیں گے، جن میں8 ٹیمیں شریک ہوں گی، میچز لیگ کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔ 4 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کریں گی جو کہ 30 اور 31 مارچ کو ہوں گےجبکہ فائنل 3 اپریل کو شیڈول ہے، ناک آؤٹ میچز کے لیے ریزرو ڈے رکھے گئے ہیں۔
آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت نے آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کی بنیاد پر جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے میزبان کی حیثیت سے آٹومیٹک کوالیفائی کیا۔ پاکستان، بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز نے ٹیم رینکنگ کی بنیاد پر کوالیفائی کیا۔
زمبابوے میں کھیلا جانے والے ورلڈ کپ کوالیفائر کوویڈ 19 کی وجہ سے ختم کر دیا گیا تھا۔
پاکستان ویمنز ٹیم 8 مارچ کو آسٹریلیا، 11 مارچ کو ساؤتھ افریقہ، 14 مارچ کو بنگلا دیش، 21 مارچ کو ویسٹ انڈیز، 24 مارچ کو انگلینڈ اور 26 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچز کھیلے گی۔
بریکنگ
- •شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والا ہم میں سے نہیں ہوسکتا، مریم نواز
- •ہالی ووڈ کے بجائے ساؤتھ انڈین فلم سائن کرلوں گا، شاہد کپور
- •بلاول بھٹو نے میئر کراچی کے لیے مرتضیٰ وہاب کو امیدوار نامزد کردیا
- •باغ آزاد کشمیر، مریم نواز آج انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی
- •محمد رضوان کا اپنی انگریز ٹیچر کو قرآن پاک کا تحفہ