عالمی ادارہ صحت نے دنیا کوخبردار کردیا.

(نیوز ڈیسک) سربراہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) ڈاکٹر ٹیڈروس نے اومیکرون کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے نے امیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 94 رکن ممالک چالیس فیصد آبادی کو ویکسینیٹ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے سال کی آمد پر رکن ممالک ویکسین نیشن کی مہم تیز کردیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اومیکرون کیسز کا ڈیلٹا کے مقابلے میں زیادہ پھیلنے کا خدشہ ہے، گزشتہ ہفتے کی نسبت کیسز میں گیارہ فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

گزشتہ دنوں بھی عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا تھا کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون دنیا بھر میں غیر معمولی رفتار سے پھیل رہی ہے اور اپنی جنیاتی شکل تبدیل کرنے والی کورونا کی اس قسم کے مریضوں کی 77 ممالک میں تصدیق کی جا چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یقیناً ہم نے وائرس کی اس قسم کے خطرات کو ہلکا لیا، اگر اومیکرون متاثرین کو کم بیمار بھی کرتا ہے تب بھی متاثرین کی ایک دم بڑھتی تعداد دنیا کے ممالک کے کمزور صحت کے نظام پر دباؤ ڈال سکتی ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کی اومیکرون قسم کی سب سے پہلے تصدیق رواں برس نومبر میں جنوبی افریقہ میں ہوئی تھی اور تب سے وہاں پر کووڈ کے متاثرین میں ایک دم سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔