شنیرا کی وسیم اکرم کو دلچسپ انداز میں شادی کی سالگرہ کی یاد دہانی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم(Wasim Akram) کی اہلیہ شنیرا نے اُنہیں دلچسپ انداز میں شادی کی سالگرہ کی یاد دہانی کروا دی۔شنیرااکرم نے فوٹو اینڈ ویڈیو انسٹاگرام پر شوہر وسیم اکرم کے ساتھ اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 2 ماہ تک ہم اپنی شادی کے 10 سال مکمل ہونے پر خوشی منائیں گے۔

اُنہوں نے وسیم اکرم (Wasim Akram)سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ کو احساس نہ ہو کہ یہ کتنا بڑا سودا ہے تو ایک دہائی کا ساتھ مکمل ہونے پر بس آپ کو ایک ہلکی سی یاد دہانی کروانی تھی۔

اس انسٹا پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شنیرا اکرم اور وسیم اکرم کو شادی کے 10 سال مکمل ہونے پر مبارکباد اور آگے کی زندگی میں بھی اسی طرح ساتھ رہنے کی دعائیں دی جارہی ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔