وسیم اکرم کی ’شاندار اداکاری‘ کی پہلی جھلک جاری

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم(Wasim Akram) نے متعدد ٹی وی اشتہارات میں نمودار ہونے کے بعد اب اپنی اہلیہ شنیرا کرم کے ساتھ فلم ’منی بیک گارنٹی‘ سے باقاعدہ اداکاری کا آغاز کردیا ہے۔فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کی کاسٹ میں وسیم اکرم(Wasim Akram) اور شنیرا اکرم کے علاوہ پاکستانی اسٹار فواد خان، مرزا گوہر رشید، شہریار منور، مانی، میکال ذوالفقار اور دیگر کئی مشہور اداکار شامل ہیں۔

میکال ذوالفقار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس فلم کا ایک ٹریلر شیئر کیا ہے۔

اس ٹریلر میں فلم کے کئی دلچسپ مناظر کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے اور وسیم اکرم کو یہ ڈائیلاگ بولتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’یہاں صرف پیسے کی حفاظت ہوتی ہے، لوگوں کی نہیں اور ہمارے خون سفید ہوچکے ہیں‘۔

ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور اس تھرلنگ فلم کی کہانی کے مصنف اور ہدایتکار پاکستانی اداکار فیصل قریشی ہیں۔

یہ فلم رواں سال عیدالفطر پر سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔