پیوٹن اور اردوان میں ٹیلیفونک رابطہ، یوکرین روس قیدیوں کے تبادلے پر گفتگو

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن(Vladimir Putin) اور ترک صدر رجب طیب اردوان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ ماسکو سے کریملن کا کہنا ہے کہ دونوں صدور نے یوکرین اور روس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کی۔ روسی صدارتی محل کریملن کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ ترکیہ کے شام سے تعلقات معمول پر لانے سے متعلق بھی بات ہوئی۔

روسی صدر پیوٹن(Vladimir Putin) نے اس موقع پر یوکرین کو مغربی ہتھیاروں کی بڑھتی ہوئی ترسیل پر تنقید کی۔

کریملن کے مطابق صدرپیوٹن نے یوکرین کی تباہ کن پالیسیوں سے بھی ترک صدر کو آگاہ کیا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔