مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری( Uzma Bukhari)اور پاکستان تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار(Usman Dar) کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ شروع ہو گئی۔
عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عظمیٰ بخاری کی اسپتال کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا ہے کہ ’برائے مہربانی ان کے لیے ایک لفظ کہیں‘۔
ٹوئٹر پر عظمیٰ بخاری کی جانب سے عثمان ڈار کے پیغام پر شدید جوابی ردِعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
بیماریوں اور تکلیف کا مذاق بنانا آپکی گندگی سیاسی اور شاید خاندانی تربیت ہے،ڈسکہ کے الیکشن کی اس تصویر کی بجائے جب میں سیڑھیوں سے گری ،اپنا بتاو نا جب تم لوگوں کی نظروں سے گرے اور سارے سیاسی دانت بازو توڑ کر الحمدللہ ہم واپس آئے ??? https://t.co/WuUjO625CG
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) July 18, 2022
ن لیگی رہنما نے کہا ہے کہ بیماریوں اور تکلیف کا مذاق بنانا آپ کی گندی سیاسی اور شاید خاندانی تربیت ہے۔
عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا ہے کہ ڈسکہ کے الیکشن میں سیڑھیوں سے میں گری، اس تصویر کے بجائے اپنا بتاؤ نا جب تم لوگوں کی نظروں سے گرے اور سارے سیاسی دانت و بازو توڑ کر الحمد لِلّٰہ ہم واپس آئے۔