امریکی صدر جوبائیڈن(Us President Joe Biden) کے دورہ سعودی عرب پر شاندار استقبال نہ ہونے پر امریکی میڈیا سیخ پاء ہو گیا۔
بائیڈن کے استقبال کیلئے ریڈکارپٹ کی بجائے ہلکا جامنی کارپٹ بچھایا گیا۔ ایئرپورٹ پر استقبال کیلئے ولی عہد سمیت کوئی بڑی شخصیت نہ آئی۔ شاہی محل پہنچنے پر ولی عہد محمد بن سلمان باہر آئے نہ ہی ہاتھ ملایا۔
سعودی ولی عہد نے امریکی صدر سے کسی کا تعارف بھی نہ کروایا۔ امریکی صدر کو چند سیکنڈز میں محل کے اندر لے جایا گیا۔
امریکی میڈیا پرصدر بائیڈن کے استقبال پر پلچل مچ گئی، امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بائیڈن کے اس طرح کے استقبال کی توقع نہیں تھی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن مشرق وسطیٰ کے چار روزہ دورے کے تیسرے روز سعودی عرب پہنچے ہیں۔
جدہ میں بائیڈن سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ بائیڈن واشنگٹن واپسی سے قبل جدہ سمٹ برائے سلامتی اور ترقی میں بھی حصہ لیں گے۔