امریکی ڈالر مزید مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی واپسی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر(US Dollar) ایک مرتبہ پھر مہنگا ہو گیا جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 9 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 201 روپے 92 پیسے سے بڑھ کر 202 روپے 1 پیسے ہو گئی ہے۔نئی حکومت میں انٹربینک میں ڈالر 19 روپے 8 پیسے مہنگا ہوا۔دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوا اور قیمت 203 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 18 روپے 50 پیسے مہنگا ہوا۔دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے، 100 انڈیکس 529.05 پوائنٹس بڑھ کر 42541.71 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.26 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 13 کروڑ 36 لاکھ 82 ہزار 399 شیئرز کا لین دین ہوا۔
مزید تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔