عروہ حسین اور فرحان سعید کے ہاں بیٹی کی پیدائش-

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ عروہ حسین (Urwa Hussain) اور گلوکار و اداکار فرحان سعید کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اس جوڑے نے انسٹا گرام پر ایک مشترکہ پوسٹ کرتے ہوئے بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا۔ پوسٹ کے مطابق عروہ حسین(Urwa Hussain) اور فرحان سعید (Farhan Saeed) نے اپنی بیٹی کا نام جہان آرا سعید (Jahan Ara Saeed) رکھا ہے۔

بچی کی پیدائش 3 جنوری کو ہوئی تھی مگر اس کا اعلان 5 جنوری کو کیا گیا۔

خیال رہے کہ اکتوبر 2023 میں اس معروف جوڑی کی جانب سے پہلے بچے کی متوقع آمد کا اعلان کیا گیا تھا۔ دونوں کی جانب سے 6 اکتوبر کو کی گئی ایک انسٹا گرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’آج رات ہم 3 ہیں، ماشااللہ‘۔

واضح رہے کہ عروہ اور فرحان کی شادی دسمبر 2016 میں ہوئی تھی، بعدازاں 2020 کے اختتام میں دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں لیکن دونوں میں سے کسی نے اس پر براہ راست کوئی لب کشائی نہیں کی تھی۔

تین سال کے دوران دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ساتھ لی گئی تصویر بھی پوسٹ نہیں کی تھی۔ تاہم 2023 کی عیدالفطر پر جوڑے نے اپنی تصاویر شیئر کیں اور تمام تر افواہوں کو غلط ثابت کردیا تھا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔