13 جماعتی ڈاکوؤں کا ٹولہ مہنگائی کے سوا کچھ نہ دے سکا: عمر سرفراز

مشیرِ داخلہ و اطلاعات حکومتِ پنجاب عمر سرفراز چیمہ(Umar Sarfraz کا کہنا ہے کہ 13 جماعتی ڈاکوؤں کا ٹولہ عوام کو بدترین مہنگائی اور بیروزگاری کے سوا کچھ نہ دے سکا۔ایک بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ شریف زرداری گینگ کی نااہلی، نالائقی اور چوری کی وجہ سے آج خوراک کے بحران کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چوروں کا ٹولہ چوری کا مال بچانے اور لوٹ مار کرنے کے سوا کچھ نہیں جانتا۔

عمر سرفراز (Umar Sarfraz)کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ریاستی مشینری کو انتقامی کارروائیوں پر لگایا ہوا ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔