امریکا کا یوکرین کیلئے مزید فوجی امداد کا اعلان

امریکا نے یوکرین(Ukraine) کیلئے مزید فوجی امداد کا اعلان کردیا۔خبرایجنسی کے مطابق نئی امداد یوکرین کیلئے 2.5 ارب ڈالر فوجی امدادی پیکج کا حصہ ہے۔امریکی محکمہ دفاع کے مطابق سیکڑوں بکتربند گاڑیاں،راکٹ اور آرٹلری شیل یوکرین بھیجے جائیں گے۔امدادی پیکج میں بریڈلے فائٹنگ گاڑیاں، 90 اسٹرائیکرآرمرڈ پرسنل کیریئرز شامل ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق بارودی سرنگوں سے محفوظ بنانے والی53 گاڑیاں شامل ہیں۔

ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹمزکے اضافی گولہ بارود، دفاعی سسٹم، آرٹلری راؤنڈز بھی امریکی امداد کا حصہ ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق امریکا نے یوکرین (Ukraine)کو اب تک27.4 ارب ڈالر سے زائد سیکیورٹی امداد فراہم کی ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔