نوازشریف کی توشہ خانہ کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر نوٹس جاری

احتساب عدالت اسلام آباد نے نواز شریف کی توشہ خانہ کیس(Tosha Khana case) میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی رخصت کے باعث ڈیوٹی جج نے نوٹس جاری کیا۔سابق وزیراعظم کی درخواست پر احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج نے نواز شریف کی حفاظتی ضمانت پر کل دلائل طلب کر لیے۔

ن لیگی وکلاء نے آج نواز شریف کے 24 اکتوبر تک وارنٹ معطلی کی درخواست دائر کی تھی۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو توشہ خانہ(Tosha Khana case) ریفرنس میں اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔ اس ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی بھی بطور ملزمان نامزد ہیں۔

احتساب عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دے کر ان کو ریفرنس سے الگ کردیا تھا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔