سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں مارچ میں 2354 نئی کمپنیاں رجسٹر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نےمارچ میں 2354 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں جس کے بعد کل رجسٹر کمپنیوں کی تعداد 165,688 ہو گئی ہے۔ نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں کو کل ادا شدہ سرمایہ تین ارب پچاس کروڑ روپے ہے۔

مارچ میں تشکیل پانے والی 53کمپنیوں میں افغانستان، بنگلہ دیش، بیلجیئم ، کینیڈا، چین، ڈنمارک، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، جاپان، اردن، جنوبی کوریا ملائیشیا، ہالینڈ، ناروے، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، سوئٹزرلینڈ، تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے ڈائریکٹروں نے سرمایہ کاری کی۔

اس کے بعد انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 365، ٹریڈنگ میں258، سروسز میں 232، ایجوکیشن میں 110، کامرس، مارکیٹنگ اور اشتہارات میں 55 فوڈ اینڈ بیوریجز میں 75ٹیکسٹائل میں 68،سیاحت میں 72کارپوریٹ ایگریکلچرل فارمنگ میں 60، ہیلتھ کیئر میں 45، انجینئرنگ میں 57، ٹرانسپورٹ میں 36، فارماسیوٹیکل میں 46، پاور جنریشن میں 23، رہائش میں24، اور دیگر شعبوں میں 333کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں.