ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، گروپ میچ میں مضبوط انگلینڈ ٹیم کو بارش کے باعث اپ سیٹ شکست

ملبورن (نیوز ڈیسک) – ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ( T20Worldcup) کےسپر مقابلے جاری ہیں۔ گروپ میچ میں مضبوط انگلینڈ ٹیم کو بارش کے باعث اپ سیٹ شکست ہو گئی۔

میلبرن میں کھیلے جانے والے میچ کی شروعات ہی بارش کے باعث تاخیر سے ہوئی۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ آئر لینڈ نے میچ کے آغاز پر ہی ایک وکٹ گنوانے کے بعد ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا۔ کپتان اینڈی بالبرنی اور لورکان ٹوکر کی شاندار 82 رنز کی پارٹنرشپ کی بدولت آئرلینڈ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔ اینڈی بالبرنی 62، لورکان ٹوکر 34، کرٹس کیمفر 18 جبکہ پال سٹرلنگ نے 14 رنز کی اننگ کھیلی۔ انگلش ٹیم کی جانب سے مارک ووڈ اور لیونگ سٹون نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم شروع سے ہی دباو کا شکار نظر آئی اور صرف 29 کے اسکور پر 3 وکٹیں گنوا دیں۔ ایلکس ہیلز7،بین اسٹوک 6 اور کپتان جو بٹلر بغیر کوئی رنز بنائے چلتے بنے۔ انگلینڈ کی جانب سے معین علی 24 رنز پر ناٹ آوٹ جبکہ ڈیوڈ میلان 35 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

انگلش اننگز کے ابھی 14 اوورز ہی مکمل ہوئے تھے کہ ایک بار پھر سے بارش نے آن لیا جس کے بعد ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت آئرلینڈ کو فاتح قرار دے دیا گیا۔ آئرش کپتان اینڈی بالبرنی کو پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

دو قیمتی پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد آئرلینڈ کی ٹیم بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر اپنے گروپ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو پچھاڑتے ہوئے چوتھے نمبر پر قابض ہو گئی ہے جبکہ آسٹریلیا چوتھے سے پانچویں نمبر پر آ گیا ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔