ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان نے نیدر لینڈز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

پرتھ ( نیوز ڈیسک ) – ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ (T20Worldcup) میں گروپ بی کے میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔

پاکستان نے 92 رنز کا مقررہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 13.5 اوورز میں پورا کرلیا، پاکستان کی جانب سے اوپنر محمد رضوان 49 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے، کپتان بابر اعظم 4 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے، ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے فخر زمان نے 20 رنز اور مڈل آرڈر بلے باز شان مسعود نے 12 بنائے۔ افتخار احمد 6 اور شاداب خان ایک رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیدر لینڈز کی جانب سے برینڈن گلوور نے 2 اور پال وین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل نیدر لینڈز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 91 رنز بنائے، نیدر لینڈز کے کولن ایکر مین 27 رنز بنا کر نمایاں رہے، اسکاٹ ایڈورڈز 15، میکس او ڈاؤڈ 8، اسٹیفن مائیبرگ 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 3، محمد وسیم جونیئر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔