ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت مشکلات کا شکار، 31 رنز پر چوتھی وکٹ گرگئی

میلبرن ( نیوز ڈیسک)– ٹی 20 ورلڈ کپ (T20Worldcup) کے گروپ 2 کے پہلے میچ میں پاکستان کے دیئے گئے 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی چوتھی وکٹ 31 رنز پر گر گئی۔

بھارت کا پاکستان کے 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آغاز مایوس کن رہا، دونوں اوپنر 10 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے، کے راہول اور کپتان روہیت شرما 4، 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ویرات کوہلی کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بھارتی کپتان روہیت شرما نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان کا آغاز مایوس کن رہا، کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے، اوپنر محمد رضوان بھی 4 رنز بناکر چلتے بنے۔ مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نائب کپتان شاداب خان 5 اور حیدر علی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، محمد نواز 9، آصف علی 2 اور شاہین شاہ آفریدی 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے شان مسعود 31 اور حارث رؤف 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے ہرش دیپ سنگھ اور ہاردیک پانڈیا نے 3، 3 وکٹ حاصل کیے، بھونیشور کمار اور محمد شامی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔