ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ(T20 World Cup) کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا، میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں سابق اور موجودہ کرکٹرز نے ورلڈ کپ ٹرافی ٹورکا آغاز کر دیا۔

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ویمن پلیئرز کے ساتھ ٹرافی کی رونمائی کی۔

اس موقع پر میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں سابق کرکٹرز میں وقار یونس،شین واٹسن اور ایلبی مورکل شامل تھے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں ہوگا۔