پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم کو مہمان ٹیم پر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو باآسانی 63 رنز سے شکست دی تھی۔
پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور ٹیم کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی، آصف علی، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم پر مشتمل ہے۔
ویسٹ انڈیز ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے جہاں اس نے بیٹنگ لائن کو مضبوط کرنے کے لیے ڈیون تھومس کی جگہ ہیڈن واش جونیئر کو شامل کیا گیا ہے۔ مہمان ٹیم میں کپتان نکولس پوران، برینڈن کنگ، شائے ہوپ، شمارا بروکس، رومین پاول، اوڈین اسمتھ، ڈومینک ڈراکیس، ہیڈن واش جونیئر، عقیل حسین، روماریو شیفرڈ، اوشین تھومس شامل ہیں۔
بریکنگ
- •نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر
- •سعودی عرب اور کویت کے درمیان معاہدے کی توثیق
- •سائفر کیس:چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قصور وار قرار، چالان خصوصی عدالت میں جمع
- •کوئٹہ، زیرِعلاج کانگو مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی
- •نواز شریف نے2017 کے کرداروں کا احتساب خدا پر چھوڑ دیا، اسحاق ڈار