پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچز کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کراچی میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ نیشنل اسٹیڈیم میں شام 6 بجے شروع ہوگا۔
گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے ہرا کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی تھی۔ اس میچ میں حیدر علی کو 39 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ جمعرات کو کراچی میں ہی کھیلا جائے گا جس کے بعد 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز بھی شیڈول ہے۔
بریکنگ
- •22 سال سزا کاٹنے والا عین رہائی والے دن جیل سے فرار ہوگیا
- •شاداب خان نے پرفارم نا کیا تو کپتان انہیں ڈراپ کر دیں گے، ذکاء اشرف
- •دو روز میں 44 ریفرنسز کا ریکارڈ اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں جمع
- •شوبز انڈسٹری میں بہت سارے لوگوں کو ہراساں ہوتے دیکھا، عفت عمر
- •قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین بحال کرنے کا فیصلہ