وسیم اکرم کا بائیوگرافی میں ماضی میں کوکین کے نشے کا عادی ہونیکا اعتراف

لاہور ( نیوز ڈیسک) – قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم ( Waseem Akram) نے ماضی میں کوکین کے نشے کا عادی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ وسیم اکرم نے اپنی آٹو بائیوگرافی ’سلطان اے میموئر‘ میں کئی حیران کن انکشافات کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وسیم اکرم نے یہ اعتراف اپنی آنے والی کتاب ‘سلطان اے میموئر’ میں کیا ہے۔ وسیم اکرم نے اعتراف کیا ہےکہ کیریئر ختم ہونےکے بعد انہوں نےکوکین کا نشہ کیا تھا، کوکین کے نشے کی عادت ریٹائرمنٹ کے بعد 2003 میں ہوئی۔
Sultan A. Memoir
وسیم اکرم نے انکشاف کیا انہیں پہلی بار انگلینڈ میں ایک پارٹی کے دوران کوکین کی آفر ہوئی، انہوں نے بتایا کہ میں نے پارٹیاں کرنا شروع کر دی تھیں، سب سے بدترین یہ تھا کہ کوکین کا نشہ میری عادت بن گئی تھی، وقت کے ساتھ ساتھ میری کوکین کی عادت شدید ہوتی گئی، ایک وقت میں مجھے محسوس ہوتا تھا کہ مجھے کام کرنےکے لیے اس کی ضرورت ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا ہےکہ نشے کی وجہ سے میں تنہائی کا شکار ہو گیا تھا، نشے کی زیادتی کی وجہ سے میری حالت غیر ہوتی گئی، نہ نیند آتی تھی نہ کھانا کھاتا تھا، پہلی اہلیہ ہما کو میری جیب سے کوکین بھی ملی تھی جس پر اہلیہ ہما نے کہا تھا کہ تمہیں مدد کی ضرورت ہے، ہما نے نشے کی عادت چھڑوانے میں میری مدد کی، مجھے نشے سے چھٹکارا پانے کے لیے ری ہیب سنٹر میں داخل ہونا پڑا۔

وسیم اکرم نے بتایا کہ انہوں نے اپنی پہلی بیوی ہما کی 2009 میں موت کے بعد کوکین کا نشہ چھوڑ دیا تھا۔

وسیم اکرم کا کہنا ہےکہ گزشتہ کئی سالوں سے شوگرکا مریض ہوں، یہ سب سامنے لانا آسان نہ تھا، کتاب کی پبلشنگ کی وجہ سے تھوڑی پریشانی ہے مگر میں اپنے بچوں کو اپنی زندگی کی کہانی بتانا چاہتا تھا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔