پشاور خودکش دھماکا، ملبے میں 5 سے 6 افراد پھنسے ہیں، ترجمان ریسکیو سروسز

پشاور(نیوز ڈیسک ) پشاور کی مسجد میں خودکش بم دھماکے(Suicide bombing) کے بعد ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں، ترجمان ریسکیو سروسز کے مطابق ملبے میں اس وقت بھی5 سے 6 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن میں رسک بالکل نہیں لے رہے، آہستہ آہستہ آپریشن کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں انسانی جان کو بچانا ہے، اگر وقت لگ جائے تو پرواہ نہیں۔

ترجمان ریسکیو نے کہا کہ پورا اسٹاف موجود ہے، پہلی ترجیح انسانی جانوں کو بچانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے پاس ہیوی مشینری موجود ہے، امید ہے بہت جلد ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خودکش بم دھماکے(Suicide bombing) کے زخمیوں کو نکالنے میں احتیاط کی جا رہی ہے، ہم نہیں چاہتے ہماری وجہ سے کسی کی جان جائے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کیمرے کے ذریعے ہم ملبے تلے دبے افراد کے ساتھ رابطہ بھی کرسکتے ہیں۔

یاد رہےآج صبح پولیس لائنز میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 44 افراد شہید جبکہ 150 کے قریب افراد زخمی ہوگئے تھے۔
گیا
پولیس کے مطابق خودکش بم دھماکہ (Suicide bombing) پولیس لائنز کی مسجد کے اندر نماز کے دوران ہوا، زخمیوں میں بیشتر پولیس اہلکارتھے جنہیں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے شہریوں سے خون کے عطیات کی اپیل کی،

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا

سکیورٹی حکام کے مطابق خودکش حملہ آور نے نماز ظہر کی ادائیگی کے دوران خود کو دھماکے سے اڑایا، حملہ آور پہلی صف میں موجود تھا جبکہ پہلی اور دوسری صف میں کھڑے نمازی زیادہ متاثر ہیں۔

خودکش بم دھماکے(Suicide bombing) کے بعد مسجد کے ایک حصے کی چھت گر گئی، پولیس لائنز کے داخلی راستے مکمل طور پر بند کردیئے گئے، ٹیمیں ابھی تک شواہد جمع کرنے میں مصروف ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔