ریاست کی طاقت عوام ہی کی وجہ سے ہے، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان(Imran Khan) نے کہا ہے کہ ریاست کی طاقت عوام ہی کی وجہ سے ہے۔عمران خان نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ امید ہے نئی لیڈر شپ موجودہ صورتحال میں قوم اور ریاست کے درمیان اعتماد کی بحالی میں کردار ادا کرے گی، جو پچھلے 8 ماہ سے قوم اور ریاست کے درمیان پیدا ہوا ہے۔

عمران خان(Imran Khan) نے اپنی ٹوئٹ میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو بھی مبارکباد دی، اور کہا کہ ریاست کی طاقت عوام ہی کی وجہ سے ہے۔

سابق وزیر اعظم نے قائد اعظم محمد علی جناح کا 14 اگست 1947 کو مسلح افواج کے ساتھ خطاب کے الفاظ کو بھی اپنی ٹوئٹ کے ساتھ شئیر کیا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔