کراچی : گورنر اسٹیٹ بینک نے 5 سالہ اسٹریٹجک پلان ایس بی پی وژن 2028 جاری کردیا، جس کا مقصد مہنگائی اور دیگر مسائل پر قابو پانا ہے۔اس حوالے سے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ کچھ ترمیم کے بعد یہ پہلا اسٹریٹجک پلان ہے، جس میں مرکزی بینک کا نصب العین، مشن، متعین اہداف بیان کیے گئے ہیں۔
گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق وژن2028قیمتوں، مالی استحکام کے فروغ اور معاشی ترقی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، پلان میں موسمیاتی تبدیلی، ڈیجیٹل جدت ،سائبر سیکورٹی خطرات کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔
Governor #SBP unveils SBP Vision 2028. The plan highlights central bank’s vision, mission and key goals to be pursued over the next five years.
Read plan: https://t.co/8Y43BGZ4Jq
See PR: https://t.co/f7gCOME9rT pic.twitter.com/BXuHV7Qhm4— SBP (@StateBank_Pak) November 17, 2023
انہوں نے کہا کہ وژن کے اہداف میں مہنگائی کو وسط مدتی ہدف تک برقرار رکھنا شامل ہے، اہداف میں مالی نظام کی کارکردگی اور استحکام بڑھانا بھی شامل ہے۔
جمیل احمد کا کہنا تھا کہ مالی خدمات تک شمولیتی اور پائیدار رسائی کا فروغ اہداف میں شامل ہے،
شریعت سے ہم آہنگ بینکاری نظام میں منتقلی بھی اہداف میں شامل ہیں۔
گورنراسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل مالی خدمات کے ایکو سسٹم کی تشکیل بھی اہداف میں شامل ہے، اسٹیٹ بینک کو ہائی ٹیک اور مرکز ادارے کا روپ دینا بھی ہمارا ہدف ہے۔