معروف شوبز ستاروں کی شادیاں ٹوٹنے کا سلسلہ اب تک نہ رک سکا

Showbiz Pakistan: پاکستانی شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کی آپس میں شادیوں کی جہاں اچھی مثالیں موجود ہیں وہیں مداحوں کو کچھ برے تجربات دیکھنے کو ملے ہیں۔کسی بھی فنکار جوڑی کے ٹوٹنے پر مداح بھی پریشان اور غمگین ہوتے ہیں اور ردِ عمل کا اظہار کرتے ہیں، حال ہی میں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ٹوٹنے والی جوڑیوں میں سب سے زیادہ دُکھ مداحوں کو سجل علی اور احد رضا میر، فیروز خان اور علیزے سلطان، شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کا ہوا ہے۔

کچھ جوڑیوں نے اولاد جیسی نعمت ہونے کے باوجود بھی علیحدگی کا فیصلہ کیا جو کہ مداحوں کے لیے کافی مایوس کُن بات رہی۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں شادی اور بعد میں طلاق پر تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کرنے والے 12 جوڑے یہ ہیں۔
زیبا بختیار اور عدنان سمیع

اداکارہ زیبا بختیار اور گلوکار عدنان سمیع کی شادی 1993 میں ہوئی تھی جبکہ اسی سال اِن کے ہاں اِن کی پہلی اولاد اذان سمیع خان کی ولادت بھی ہوئی۔

یہ جوڑی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور 1997 میں اِن میں علیحدگی ہو گئی۔

اظفر علی اور سلمیٰ حسن


اظفر علی اور سلمیٰ حسن کی شادی تقریباً 9 سال چل سکی، اس شادی کااختتام اظفر علی کے اداکارہ نوین وقار سے شادی کے فیصلے پر ہوا۔

سلمیٰ کا ایک انٹرویو کے دوران بتانا تھا کہ اُن کے شوہر نے اُنہیں آپشن دیا تھا کہ اُن کی نوین وقار سے شادی کے بعد اگر وہ ساتھ رہنا چاہتی ہیں تو رہ سکتی ہیں، سلمیٰ کے مطابق اُنہیں یہ شادی ختم کرنا ایک اچھا آپشن لگا، اُن کے خیال میں میں اکیلے رہنا ایک مُردہ رشتے میں بندھے رہنے سے بہتر تھا۔

سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری

یہ خوبصورت جوڑی ایک دوسرے کے پرانے دوست ہیں، اداکارہ سائرہ اور اداکار شہروز کی 2012 میں شادی ہوئی جبکہ اِنہوں نے 2020 میں طلاق کے فیصلے کے بعد رشتہ ختم کر لیا۔اس جوڑی کی ایک بیٹی نوریح بھی ہے۔

نعمان جاوید اور فریحہ پرویز


گلوکار نعمان جاوید اور گلوکارہ فریحہ پرویز کی 2016 میں شادی ہوئی اور چند ماہ بعد ہی ٹوٹ گئی، بعد ازاں اسی سال نعمان جاوید نے اداکارہ جاناں سے شادی کی اور یہ شادی بھی زیادہ دیر نہ چل سکی اور 2017ء میں طلاق پر اختتام پذیر ہو گئی۔
عروہ حسین اور فرحان سعید

اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید میں علیحدگی کی خبریں بھی کئی ماہ سے زیرِ گردش ہیں، اس جوڑی نے اپنی علیحدگی سے متعلق تاحال کوئی وضاحتی بیان نہیں دیا ہے مگر اِنہیں کافی عرصے سے ایک ساتھ بھی نہیں دیکھا گیا ہے۔

شوبز حلقے میں اس جوڑی میں علیحدگی اور فرحان سعید کا اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ تعلقات کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔