بنوں: آٹے کی قلت، خواتین نے دھرنا دیدیا

بنوں شہر میں آٹے (Shortage of flour)کی قلت اور سرکاری نرخ پر آٹے کے حصول میں مشکلات پر خواتین سڑکوں پر نکل آئیں۔خواتین نے بنوں کوہاٹ روڈ پر دھرنا دے کر سڑک ٹریفک کے لیے بند کر دی، احتجاج کے باعث بنوں کوہاٹ روڈ پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

احتجاج کرنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ تین دیہات کے لیے روزانہ کی بنیاد پر صرف 30 تھیلے آٹا ملتا ہے۔
خواتین نے کہا کہ کئی روز تک چکر لگاتے ہیں اور خالی ہاتھ واپس لوٹ جاتے ہیں۔

ادھر مالاکنڈ کے علاقے درگئی پھاٹک میں گیس لوڈشیڈنگ اور مہنگے آٹے کی فروخت پر عوام نے احتجاج کیا۔

احتجاج کرنے والوں نے درگئی پشاور قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔