شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک (Shoaib Malik) نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی۔

شعیب ملک نے ثنا جاوید سے شادی کا اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک ، ایکس اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر پوسٹ کرکے کیا۔

انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمد للہ‘ اور ساتھ ہی قرآنی آیت بھی لکھی۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثنا جاوید نے دلہن کا لباس جبکہ شعیب ملک (Shoaib Malik) نے شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید کی جانب سے شادی کے اعلان کے بعد ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارک بعد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ نے شعیب ملک اور ثناء جاوید کو مبارک بعد دیتے ہوئے اس خبر پر خوشی کا اظہار کیا۔

فہد مصطفیٰ نے لکھا کہ جس چیز کی اہمیت ہے وہ صرف خوشیاں ہیں۔ بہت بہت مبارک ہو ۔ انہوں نے ثناء جاوید اور شعیب ملک کو ٹیگ بھی کیا ہے۔

میزبان و اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ دونوں کے لیے بہت خوش ہوں، ماشااللہ۔

انہوں نے ان دونوں کی تعریف کرتے ہوئے مزید لکھا کہ آپ دونوں کی جوڑی بہت خوبصورت ہے۔

اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھی فنکار احسن خان نے مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ہمیشہ سکون میں رہو، مبارک ہو۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔