پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر کی آسٹریلیا میں گھٹنوں کی کامیاب سرجری

کینبرا (نیوز ڈیسک) – پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر کی آسٹریلیا میں گھٹنوں کی کامیاب سرجری ہوئی۔

8 گھنٹے کا طویل آپریشن کیا گیا۔ شعیب اختر نے کہا الحمدللہ سرجری ٹھیک ہو گئی۔ ٹھیک ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔ آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

شعیب اختر نے سرجری کے بعد ویڈیو پیغام میں دعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔