شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی چیئرمین شپ کے امیدوار کا نام بتادیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب صدر شیر افضل مروت (Sher Afzal Marwat)نے انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین شپ کے امیدوار کا نام بتادیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں شیر افضل مروت (Sher Afzal Marwat)نے کہا کہ بیرسٹر گوہر خان پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ کے امیدوار ہوں گے۔

پی ٹی آئی نائب صدر نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں بیرسٹر گوہر خان میری طرف سے چیئرمین شپ کے امیدوار ہوں گے۔

اس سے قبل نجی ٹی وی کے پروگرام آج شاہزیب خانزاہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ عمران خان کی جگہ چیئرمین پی ٹی آئی کےدو ، تین ناموں میں سے ایک پر اتفاق ہوگیا ہے۔

دوسری طرف پی ٹی آئی ترجمان شعیب شاہین نے کہا تھا کہ نئے پارٹی چیئرمین کے نام پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔