میرے پاس تمام ویڈیوز موجود ہیں، شیخ رشید ان ایکشن

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد(Sheikh Rasheed) نے پولیس کی جانب سے اپنے گھر پر ہونے والی کارروائیوں پر ایکشن لیتے ہوئے کہا کہ اُن کے پاس تمام تر ویڈیوز موجود ہیں۔

شیخ رشید نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ ریاست اورسیاست میں ریاست لازم وملزوم ہے، جس طرح چادر اور چار دیواری کی بےحرمتی اور تھانوں میں رشوت وصول کی جارہی ہے وہ انتہائی افسوس ناک ہے،IMF سے لےکر آسٹریلیا تک اور چین سے لےکر سعودی عرب تک سب سمجھا رہے ہیں کہ عقل کے ناخن لیں لیکن حکمرانی کی لالچ ذلت اوررسوائی کی آخری حدتک پہنچ چکی ہے-

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کھوٹہ سکہ ثابت ہوئی غریب حقیر و ذلیل ہوگیا امیر فقیر و رسوا ہوگیاکاروبارتباہ ہوگئے، ڈالر320کابھی نہیں مل رہا ، سیاسی معاشی اقتصادی تباہی ہو گئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں50سال سےایک سیٹ کی سیاست کرتا ہوں اورمیری اپنی پارٹی عوامی مسلم لیگ ہے 4 مرتبہ میرے گھروں پروحشیانہ چھاپے مارےاور توڑپھوڑ کی گئی ہے۔

شیخ رشید (Sheikh Rasheed)نے دعویٰ کیا کہ اشفاق وڑائچ SHO شفقت SHO اور اُنکےافسران جو ہمیشہ میرےگھروں سے میری دونوں گاڑیوں کے اغواکرنے اور ملازموں پر تشددکرنےکےشوقین ہیں انکی وڈیوزموجودہیں۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ صرف موسم بہارکاانتظارکریں، قانون کےشکنجے میں آکر رہیں گے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔