ملک کی ساری سیاست اہم تعیناتی کے گرد گھوم رہی ہے، شیخ رشید

Breaking News: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی ساری سیاست اہم تعیناتی کے گرد گھوم رہی ہے۔اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیخ رشید(Sheikh Rasheed Ahmad) نے لکھا کہ فیصلے اور رابطے لندن سے ہو رہے ہیں جہاں مایوسی چھائی ہے، رانا ثناء کی بڑھکیں گلے پڑنے والی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ دس پندرہ دن میں پتہ چل جائے گا، کال آتی ہے یا کال پڑتا ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے مزید لکھا کہ ن لیگ کی پارٹنرشپ ٹوٹنے والی ہے، شہباز شریف شوپیس ہے، ڈار روس اور چین کا نام لینے سے پہلے شہباز سے پوچھ لیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔