صوبے اور مرکز آمنے سامنے آگئے ہیں، شیخ رشید

Breaking News: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان شدید ٹکراؤ کی کیفیت ہے، صوبے اور مرکز آمنے سامنے آ گئے ہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ غیریقینی سیاسی اور معاشی حالات سب کے چراغ بجھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران جماعتوں نے اپنے کیس سامنے رکھ کر نیب میں ترمیم کیں۔

سابق وفاقی کا مزید کہنا ہے کہ مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خداؤں نے نہیں عدالتوں نے کرنا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب چیف الیکشن کمشنر پر ہی اعتبار نہیں تو عمران الیکشن کو کیسے مانے گا، اگست ترقیوں، تعیناتیوں اور تنزلیوں کا مہینہ ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔