ریڈ زون کو توسیع دینے کا مقصد ٹکراؤ ہے، شیخ رشید

لاہور ( نیوز ڈیسک) – سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید( Sheikh Rasheed) کہتے ہیں کہ ریڈ زون کو توسیع دینے کا مقصد ٹکراؤ ہے، بوکھلاہٹ اور حواس باختہ حکومت غلطی پر غلطی کر رہی ہے۔

اتوار کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج پر کوئی پابندی نہیں، اب اسلام آباد کے اندر سے اور زیادہ لوگ نکلیں گے، پچیس پچیس کروڑ روپے دیکر بنائی گئی حکومت الیکشن نہیں چاہتی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔