گرفتاری کا خدشہ، شیخ رشید نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

لاہور ( نیوز ڈیسک) – گرفتاری کا خدشہ ظاہر ہونے پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید (Sheikh Rasheed) نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ایف آئی اے چھاپوں اور گرفتاری کے خدشہ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں دائر رٹ میں موقف اختیار کیا ہے کہ حکومتی ہدایات پر ایف آئی اے لانگ مارچ کو ناکام کرنے کے لئے شیخ رشید اور راشد شفیق کو گرفتار کرنا چاہتی ہے جس کیلئے ایف آئی اے کے دوسو سے زائد اہلکاروں نے راولپنڈی میں بلاجواز چھاپے مارے ہفتہ کی چھٹی ہونے کے رٹ کی سماعت 31 اکتوبر بروز سوموار سماعت ہوگی۔

قبل ازیں علی الصبح شیخ رشید کی لال حویلی پر ایف آئی اے اور متروکہ وقف املاک نے کارروائی کی۔ ایف آئی اے اور املاک کی ٹیموں نے مقامی پولیس سے رابطہ کیا تو ایس ایچ او تھانہ وارث خان نے ٹیموں سے تحریری حکم نامہ مانگا۔ پولیس کو درکار کوائف نہ مہیا کرپانے پر ٹیموں کو واپس جانا پڑا۔