مجھے کسی جلسے کی ضرورت نہیں، میں پی ڈی ایم کیخلاف الیکشن لڑرہا ہوں : شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید (Sheikh Rasheed)کا کہنا ہے 10 تاریخ سے الیکشن مہم شروع کروں گا، مجھے کسی جلسے کی ضرورت نہیں، میں پی ڈی ایم کیخلاف الیکشن لڑرہا ہوں، جس آدمی نے 16 ماہ کا قحط زدہ دور دیکھا وہاں کام کرنےکی ضرورت نہیں۔

شیخ رشید(Sheikh Rasheed) نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے کل کے فیصلے سے لگتا ہے کہ عام انتخابات میں ان کو بلے کا نشان مل جائے گا۔9 مئی کے مقدمات کے خلاف شیخ رشید کی دائر درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ 12 اپریل سے لیکر 12 مئی تک میں کرغستان پھر باقو میں تھا کسی بندے نے مجھے دیکھا ہے تو بتائے، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چلہ کاٹنے کے بعد میرا نام 9 مئی کے مقدمات میں ڈالا گیا ہے، جس بندے نے میری گاڑی کی ضمانت دی تھی اس کو بھی اٹھایا گیا تھا۔
ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا مجھ سے ایسی بات نہ کہلوائیں کہ 40 دن کا چلہ کاٹنے کے بعد پھر چلہ کاٹنا پڑے۔

شیخ رشید نے ن لیگ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انسان یہ سمجھتا ہے کہ شاید سب کچھ میری بہتری کیلئے ہورہا ہے، مگر عوام میں انکی مقبولیت میں روز بروز فرق پڑ رہا ہے، نواز شریف کو ریلیف ہی ریلیف ہے لمبا ریلیف دیا جارہا ہے۔ جو لوگوں کو بے وقوف سمجھتا ہے وہ خود بہت بڑا بے وقوف ہے، ہر بندے کو سمجھ ہے انہیں کیسے لایا گیا کیسے ایئر پورٹ پر انگوٹھا لگوایا گیا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کل کے فیصلے سے لگتا ہے ان کو بلے کا نشان ملے گا، الیکشن کے لیے چیف جسٹس پاکستان نے 8 فروری کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔ میں نے کسی کے ہاتھ کوئی پیغام نہیں بھیجا ساری زندگی اپنے حلقوں میں سیاست کی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔