شیخ رشید کے بھتیجے کا چیف جسٹس سے بڑا مطالبہ

سابق رکنِ قومی اسمبلی اور شیخ رشید احمد (Sheikh Rasheed)کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست ہے کہ سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید (Sheikh Rasheed)کو بازیاب کرائیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شیخ رشید کے بارے میں کوئی ادارہ معلومات فراہم نہیں کر رہا، پولیس سمیت ہر ادارے کا دروازہ کھٹکھٹایا کوئی کچھ نہیں بتا رہا۔

شیخ راشد شفیق کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے شیخ رشید کے بارے میں پاکستان اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو خطوط لکھے ہیں۔

واضح رہے کہ 17 ستمبر کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ شیخ رشید کو ہاؤسنگ سوسائٹی میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔