سپریم کورٹ کا کوئی لاڈلہ نہیں، قانون پر فیصلہ ہونا ہے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید (Sheikh Rasheed)نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا کوئی لاڈلہ نہیں، قانون پر فیصلہ ہونا ہے۔اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کے سب ادارے سپریم کورٹ کے پابند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ دینا ہے، الیکشن ملک کی بقا ہے، الیکشن 2 ماہ پہلے یا بعد میں ہو جائیں تو کوئی مسئلہ نہیں۔

شیخ رشید (Sheikh Rasheed)نے کہا کہ معاشی طور پر آئی ایم ایف نے چھٹی کردی، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات منہ نہیں لگا رہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 10 پریس کانفرنس وزیر کرتے ہیں، 10بندے آٹے کے تھیلے کے لیے مر جاتے ہیں، کیس ختم کروانے کی سازش ان ہی کے گلے پڑ گئی۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔