عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید (Sheikh Rasheed)کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سیاسی دلہنیں آگئی ہیں، بغیر ڈولی کے دلہنیں آئی ہیں۔اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ سیاسی دلہنیں کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، سابق صدر آصف علی زرداری کے فرنٹ مین ہیں۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے – live via https://t.co/iCDHmsbOHg #onestreamlive https://t.co/KWwCeq22wn
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 24, 2023
شیخ رشید (Sheikh Rasheed)کا کہنا ہے کہ ملک میں تباہی ہی تباہی ہے، ملک کو بچانے کے لیے عوام سڑکوں پر آئیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاست سے بات آگے نکل گئی ہے، ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے۔